حیدرآباد۔20۔فروری(اعتماد نیوز)آج بی جے پی اور کانگریس میں ترمیمات سے
متعلق سمجھوتہ دیکھا جا رہا ہے۔ چنانچہ بی جے پی ابتدا سے یہ کہتے آرہی تھی
کہ تلنگانہ بل ناقص بل ہے۔لیکن آج اس کا رخ اس وقت مڑ گیا جب دونوں
پارٹیوں کے قائدین نے چند باتوں پر سمجھوتہ پت آگئے۔اور اسی تلنگانہ مسودہ
بل کو منظور کرنے کا فیصلہ کیا۔چنانچہ بغیر کسی ترمیم کے بی جے پی نے مرکزی
حکومت کی جانب
سے بندیل کھنڈ کی طرح سیما آندھرا کو اور رائل سیما کو
خصوصی پیکیج دینے ‘بھدراچلم کے سوا تمام ریونیو علاقہ کو سیما آندھرا میں
ضم کرنے ‘سیما آندھرا کو ٹیکش سے مستثنی رکھنے اور سیما آندھرا کو خصوصی
موقف پیش کرنے سے متعلق دونوں پارٹیوں میں سمجھوتہ ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ
آج راجیہ سبھا میں تلنگانہ بل کی پیشی کے بعد آج ہی بی جے پی اور کانگریس
کے ارکان اس بل کو منظور کر سکتے ہیں۔